سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،  نیول چیف سے ملاقات

29

اسلام آباد،16اکتوبر(اے پی پی):سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی  نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیااور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے  ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی سفیر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ سعودی سفیر نے خطے میں امن واستحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔