سکھر، یکم اکتوبر(اے پی پی):مستونگ میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوس میں ہونے والے دھماکے کیخلاف سنی تحریک کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاج میں سنی تحریک کے عہدیداران کارکنان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
احتجاجی ریلی کے شرکاءنے مختلف سڑکوں پر مارچ کیا اور سخت نعریبازی کی۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔