سکھر۔05اکتوب(اے پی پی): جماعت اصلاح المسلمین کے زیرِ اہتمام اہل محلہ ٹکر سکھر کے تعاون سے محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و مراقبہ کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان، خلیفہ محمود علی میمن، خلیفہ حسیب احمد راھوجو نے کی۔ اس موقع پر فقیرمدھوش طاہری، رانا محمد عامر طاہری، حافظ اویس طاہری، سعد رضآ قاسمی، مولانا معاذ رضا قاسمی، محمد شاہد قریشی نے نعتوں کے نذرانے پیش کئے۔
اس موقع پر ممتاز عالم دین مولانا محمد رضوان خان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے اس مبارک ماہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام رسالت کو سمجھنا اور سیرت طیبہ کو اپنی عملی زندگی میں اپنانا ہی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اصل محبت ہے۔آج امت کے ہر فرد کو شدید ضرورت ہے کہ وہ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ اس نقطہ نظر سے کرے کہ موجودہ حالات و مسائل میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لئے کیا درس فراہم کرتی ہے۔ جماعت اصلاح المسلمین پوری دنیا میں اپنے قائد محبوب سجن سائیں کی اعلیٰ قیادت میں اسلام کے عالمگیر پیغام اور آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو عام کرنے کے سرگرم عمل ہیں
خلیفہ مولانا حسب احمد راھوجو نے ذکر قلبی کی اہمیت و افادیت پر درس دیا اور مراقبہ کروایا۔ آخر میں خلیفہ محمود علی میمن شھداء میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مستونگ کے لئے فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعا فرمائی۔ اس موقع پر اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔











