شیخوپورہ؛شاعر انور زاہد کی کتاب”ریت” کی  تقریب رونمائی

5

شیخوپورہ،24 اکتوبر(اے پی پی ):یوتھ فار ڈیمو کریسی اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام اردو زبان کے شاعر انور زاہد کی کتاب”ریت” کی  تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔جس میں پاکستان کے نامور ادیب مصنف رائے محمد خان ناصر،زین الیاس،بریگیڈیر محمد یوسف سمیت ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مصنف نے اپنی کتاب میں جہاں علاقائی مسائل کی نشاندہی کی ہے وہاں ثقافت کے رنگوں کو اپنی شاعری کے ذریعے نمایاں کیا ہے۔

 شرکاء کا کہنا تھا کہ مصنف کی اردو زبان میں لکھی گئی کتاب”ریت”اردو زبان کے فروغ کے لئے اچھی کاوش ہے۔

دوران تقریب ہونہار بچی نے بانسری بجا کر حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی۔تقریب میں اہل ادب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔