فیصل آبادکو سیف سٹی پراجیکٹ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے،جتنی جلدی ممکن ہو سکا، سیف سٹی پراجیکٹ مکمل کریں گے، محسن نقوی

17

لاہور،18اکتوبر(اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اورکابینہ ارکان کی موجودگی میں فیصل آباد سیف سٹی پراجیکٹ کا سنگ بنیاد شہید سب انسپکٹر اعجاز مقبول کے بیٹے معاذ اور بیٹی عبیرہ نے سیف سٹی پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے شہید سب انسپکٹر اعجاز مقبول کے بیٹے معاذ اور بیٹی عبیرہ سے شفقت کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی شہید سب انسپکٹر اعجاز مقبول کے بچوں کو ساتھ لیکر آئے اور بچوں سے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھوایا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا اور سیف سٹی پراجیکٹ کو جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ فیصل آباد پنجاب کا دوسرا بڑا شہر ہے، سیف سٹی پراجیکٹ کی اس شہر کو سب سے زیادہ ضرورت ہے۔جتنی جلدی ممکن ہو سکا، سیف سٹی پراجیکٹ مکمل کریں گے۔سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔پنجاب کابینہ کے تمام ارکان چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر فیصل آباد ڈویژن، سی پی او فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔