قصور،25اکتوبر(اے پی پی):راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شاہنواز عرف جانی ڈکیت گینگ کے دو ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان قصور نے”اے پی پی“کو بتایا کہ تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس کے ایس ایچ او ثقلین بخاری کی سربراہی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شاہنواز عرف جانی ڈکیت گینگ کے دو ارکان گرفتارکو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی نقدی 10 لاکھ روپے اور 5 موٹر سائیکل برآمد کیے گئے ہیں ،ملزمان کوٹرادھاکشن اور اسکے گردونواح میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے دوران تفتیش ڈیڑھ درجن سے زائد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس کو شاباش دی ہے۔











