مئیوہسپتال لاہور کا ڈی جی پی آر کے ملازمین کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

37

لاہور06اکتوبر(اے پی پی): مئیوہسپتال لاہورکی جانب سے ڈی جی پی آر کے ملازمین کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔اس موقع پر مئیوہسپتال کے ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے فرائض سرانجام دئیے۔میڈیکل کیمپ میں ماہر وتجربہ کار ڈاکٹرزوپیرامیڈیکل سٹاف کی جانب سے 150سے زائدملازمین کا طبی معائنہ کیاگیا۔ میڈیکل کیمپ میں ملازمین کو موقع پر ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ڈاکٹرزنے ڈی جی پی آر کے ملازمین کو ایک صحت مندزندگی گزارنے کیلئے ڈائیٹ پلان بھی دیا۔ ڈی جی پی آر کی انتظامیہ اور ملازمین کی جانب سے سی ای او مئیوہسپتال لاہور پروفیسرڈاکٹرہارون حامد اور ڈاکٹرزکیلئے اظہارتشکرکیاگیا نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے ڈی جی پی آر کے ملازمین کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپ کے انعقادپر سی ای او مئیوہسپتال پروفیسرڈاکٹرہارون حامد اور ڈاکٹرزکی ٹیم کوشاباش دی۔