مری؛جے یو آئی کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے “الاقصیٰ ریلی و احتجاجی مظاہرہ” کا انعقاد

8

مری ،20 اکتوبر( اے پی پی ):جمعیت علمائے اسلام مری کے زیر اہتمام مال روڈ مری پر اسرائیلی بربریت کے خلاف فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے “الاقصیٰ ریلی و احتجاجی مظاہرہ” کیا گیا ۔

 جے یو آئی مری کے زیراہتمام اسرائیلی بربریت کے خلاف مال روڈ مری پر ” الاقصیٰ ریلی واحتجاجی مظاہرہ ” کی قیادت امیر مولانا قاری سیف اللہ سیفی،قاری محمد سعید عباسی،مفتی خالد حسین عباسی ،قاری راشد نواز عباسی ،جنرل سیکرٹری قاری نوید احمد عباسی اور ندیم اخلاص عباسی ودیگر نے کی۔

 ریلی میں کثیر تعداد میں علماءوعوام نے شرکت کی ،مال روڈ کی فضاء ” اسرائیل مردہ باد ” کے نعروں سے گونج اٹھی،احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر مولانا قاری سیف اللہ سیفی نے کہا کہ اسرائیلی بربریت ودرندگی کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،مسلم حکمران ظلم کے خلاف عملاً کردار ادا کریں ،وقت آگیا ہے کہ امت متحد ہوکر فلسطینی عوام کا عملی طورپر ساتھ دے ۔