مری؛. تحریک لبیک پاکستان کے زیراہتمام ختم نبوتﷺ کانفرنس کا انعقاد

15

مری،یکم اکتوبر(اے پی پی ):. تحریک لبیک پاکستان تحصیل مری کے زیراہتمام  ختم نبوتﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جی پی او چوک مال روڈجلسہ گاہ پہنچنے پر علامہ سعدرضوی کافقیدالمثال استقبال  کیا گیا ،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی جبکہ ختم نبوتﷺ کانفرنس میں تحریک کے ہزاروں کارکنان سمیت  عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔

تحریک لبیک کے مرکزی قائد علامہ سعد رضوی کا مری پہنچنے پرحلقہ  سابق امیدوار این اے  57 جاویداقبال عباسی ودیگر قیادت کی جانب سے مختلف مقامات پر شایان شان استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ ختم نبوتﷺ کانفرنس کے موقع پر تحریک کےکارکنان کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے  تھے جبکہ مری انتظامیہ سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔