راولپنڈی، 23 اکتوبر (اے پی پی): نگراں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے مسیحی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے اکٹھے ہو جائیں ۔
راولپنڈی آرٹس کونسل (آر اے سی) میں منعقدہ “پریئر فار پیس فیسٹیول پاکستان” کے عنوان سے منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا کہ قوم کو بلا تفریق ذات پات، نسل، اپنی صفوں میں امن، ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فوری ضرورت ہے۔