ملتان؛ستمبر 2023 ءمیں ریسکیو1122 نے 9875ایمرجنسیزپررسپانس کرکے 17183لوگوں کو ریسکیوکیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

10

 

ملتان،3اکتوبر ( اے پی پی): ریسکیو 1122  نے گزشتہ ماہ ستمبر 2023 کے اعداد و شمار کے مطابق 9875ایمرجنسیزپررسپانس کرکے17183متاثرین کو ریسکیوکیا۔ان خیالات کا اظہار پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ملتان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرکلیم اللہ نے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو1122ملتان کا اوسطاً رسپانس ٹائم7 منٹ سے کم رہا، ریسکیو1122ملتان نے ماہ ستمبر میں 2384ٹریفک حادثات‘69آگ لگنے کے واقعات‘ 278لڑائی جھگڑے (کرائم)کی ایمرجنسیز، 08ڈوب جانے کی ایمرجنسی، 05عمارت منہدم ہونے‘ اور5906میڈیکل ایمرجنسیز جن میں دل کا دورہ‘ سانس کے مریض‘گائنی وغیرہ کے مریض شامل ہیں کو ریلیف فراہم کیا۔

 ان تمام17183ایمرجنسیز میں 4592 متا ثرین کوہسپتال میں منتقل کیا،12271کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ تمام مختلف ایمرجنسیزمیں 320 متاثرین جانبرنہ ہوسکے اورموقع پرجاں بحق پائے گئے ،علاوہ ازیں 483مریضوں کو بہتر علاج کیلئے ڈاکٹروں کی ہدایات پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں میں محفوظ طریقہ سے منتقل کیا گیامزید ریسکیو 1122ملتان نے خدمت کی عالیٰ مثال پیش کرتے ہوئے 25جانور کو بھی ریسکیو کیا اور طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو 1122 ملتان نے تحصیل جلالپور پیر والا میں دریائے ستلج میں حالیہ سیلاب کے دوران اب تک 1697 افراد 246 جانورں کو سیلابی علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

سیلاب کی وجہ سے راستوں میں دشواری کے باعث 5920 مقامی افراد کو نقل وحمل کی سہولت بھی فراہم کی گئی، مزید سیلاب سے متاثرہ افراد کے ضرروی سامان اشیاخورد و نوش وغیرہ کو بھی محفوظ جگہ پر منتقل کیا-

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ملتان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرکلیم اللہ نے کہا کہ ہماری ترجیح شہریوں کی بھلائی ہے اورجس کے لیے ضروری ہے کہ ہر ایمر جنسی کال پر بروقت ریسپانس کریں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔دوسراانہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ ماہ ستمبر میں 38904کالزموصول ہوئیں جن میں صرف9875ایمر جنسی کالز تھیں اس لیے تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور صرف ایمر جنسی کی صورت میں ہی 1122ڈائل کریں اور غیرضروری طور پراس ا یمر جنسی نمبرکو مصروف نہ رکھیں ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ لوگوں کو بروقت اور کوالٹی ایمرجنسی سروس فراہم کریں انہوں نے مزید کہا کہ شہریو ں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ہدایات پر لازمی عمل کریں تیزرفتاری سے بچیں اور موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں ۔