ملتان،22 اکتوبر( اے پی پی ) : وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پرمیپکوریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ میپکوٹیموں اور پولیس کی ٹیموں نے مشترکہ آپریشن میں 45 روز میں 8023بجلی چوروں کو گرفت میں لیا۔7776بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا جس میں سے 5684افراد کو گرفتار کیاگیا۔ بجلی چوروں کو مجموعی طورپر54کروڑ19لاکھ روپے جرمانہ عائدکیاگیاجس میں سے23کروڑ25لاکھ90ہزارروپے وصول کئے گئے۔
7ستمبرتا21اکتوبر 2023ء کے دوران میپکو ریجن میں 7687گھریلو ،200 تجارتی ( کمرشل ) ،111زرعی ٹیوب ویل اور25انڈسٹریل صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ملتان سرکل میں 1061بجلی چوروں کو103790000روپے جرمانہ عائد کیا اور39830000روپے جرمانہ وصول کیا۔1046مقدمات درج کرواکر 889صارفین گرفتارہوئے۔
ڈی جی خان سرکل میں 2212 صارفین 115590000روپے جرمانہ عائد کیا اور32540000روپے جرمانہ وصول کیا۔2137مقدمات کا اندراج ہوا اور1368بجلی چور گرفتار ہوئے۔ وہاڑی سرکل میں 555صارفین کو35930000 روپے جرمانہ عائد کیا اور18360000روپے جرمانہ وصو ل کیا۔484مقدمات کا اندراج ہوا اور358افراد گرفتار ہوئے۔
بہاولپور سرکل میں 761صارفین کو50490000روپے جرمانہ عائد کیا اور24600000روپے وصولیاں ہوئیں۔ 754 مقدمات کا اندراج ہواور594 صارفین گرفتارہوئے۔ساہیوال سرکل میں 867صارفین کو60680000 روپے جرمانہ عائد کیا اور32440000روپے جرمانہ وصول ہوا۔847 مقدمات درج ہوئے اور601گرفتاریاں ہوئیں۔
رحیم یار خان سرکل میں 987صارفین کو52610000 روپے جرمانہ عائد اور15080000روپے وصول ہوئے۔977 مقدمات کا اندراج ہوااور735افراد گرفتارہوئے۔مظفرگڑھ سرکل میں 900صارفین کو53910000 روپے جرمانہ عائد کیا اور35690000 روپے جرمانہ وصول ہوا۔880 مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ608بجلی چوروں کو گرفتارکیا۔
بہاولنگر سرکل میں 289صارفین کو21060000روپے جرمانہ عائد کیا اور1252000روپے وصول ہوئے۔ 279 مقدمات کا اندراج ہواجبکہ 239 بجلی چور گرفتارہوئے۔ خانیوال سرکل میں 391صارفین کو47880000 روپے جرمانہ عائد کیا اور21510000روپے جرمانہ وصول ہوا۔372مقدمات کا اندراج ہواجبکہ292بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکیاگیا۔
ڈی جی خان سرکل کے زیر انتظام گلشن آباد جامپور، کوٹ چھٹہ اور داجل سب ڈویڑنوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کئے گئے۔جامپور سب ڈویژن کے11KVبخارا فیڈر کے 2نوگوایریاز بڑے پیمانے پر بجلی چوری پرپکڑی گئی۔بستی بشمانی اور بستی وہوچا میں واجبات کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری پر ایل ٹی لائنیں اتارلی گئیں۔کوٹ چھٹہ ڈویژن کی بستی امان اللہ تالپور میں پولیس فورس کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔5افراد کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا، تاریں قبضہ میں لے لیں۔
داجل سب ڈویژن کی تین بستیوں میں بجلی چوری پر ایل ٹی لائنیں اتار لیں۔بستی منیر کچوانی، بستی حبیب بزدار اور بستی پتافی ہرنڈ میں 11KVجمپرز سے بجلی منقطع کردی گئی۔