ملتان؛گھر کے کمرے میں آگ لگنے کی اطلاع پرریسکیو اہلکاروںکا بروقت آپریشن ، آگ پر قابو پا لیا

14

ملتان،21 اکتوبر( اے پی پی ): نیاز ٹاون گلی نمبر 8 گھر کے کمرے میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن کرکے آگ پر قابو پا لیا ٍ۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ کالر کے مطابق کمرے میں سامان کو آگ لگی ہوئی ہے ،آگ تیزی سے اطراف میں پھیل رہی ہے ،ریسکیو کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر ریسکیو ایمبولینس اور ریسکیو فائر وہیکلز اور ریسکیو ٹیمیں بھیجوا دیں اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ سامان کوآگ لگی ہوئی ہے اور الیکٹرانکس کا سامان بھی موجود ہے جہاں فائر فائٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔

 ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن کرکے آگ پر قابو پا لیا اور کولینگ کا پروسس مکمل کر لیا گیا ہے ،ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور قریبی عمارتوں اور علاقہ مکینوں کو آگ سے محفوظ رکھا گیا ہے۔