ملتان؛ بجلی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ، ایک ارب 48کروڑروپے وصول کر لئے گئے

17

ملتان،01 اکتوبر(اے پی پی ): وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر بجلی نادہندگان کے خلاف جاری مہم میں 23روز میں ایک ارب 48کروڑروپے وصول کرلئے گئے  ہیں ، 7 ستمبر کو شروع کی گئی ریکوری مہم میں 30ستمبر تک 73ہزار992نادہندگان کے خلاف آپریشن کئے گئے ان میں 65ہزار548گھریلو،4ہزار600تجارتی، 483صنعتی،3 ہزار181زرعی ٹیوب ویلوں اور182دیگر کیٹگریز کے ڈیفالٹرزشامل ہیں۔

ملتان میں ایس ڈی او گلگشت سب ڈویژن ملک کاظم اعوان نے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا اورنواب پورروڈ پر واقع عزیز آئس فیکٹری سے 5لاکھ روپے وصول کئے۔ عارفوالہ میں کسان اتحاد کے 9عہدیدار 2کروڑ92لاکھ روپے کے نادہندہ نکلے۔

میپکو ٹیموں نے واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی پر پولیس کے ہمراہ ٹرانسفارمرز اُتارلئے۔نادہندگان کے خلاف آپریشن ایکسین عارفوالہ ڈویژن محمد سلیم اور ایس ڈی اواحمد یار سب ڈویژن کی سربراہی میں کیاگیا۔ جنوبی پنجاب میں رننگ ڈیفالٹرز کی کیٹگری میں دو سے تین ماہ کی مدت والے15ہزار718 ڈیفالٹرز سے32کروڑ30لاکھ روپے، 4 سے 6 ماہ کی مدت والے8 ہزار961 نادہندگان سے 33کروڑ31لاکھ روپے، 6ماہ سے ایک سال کی مدت والے ایک ہزار889 ڈیفالٹرز سے17 کروڑ 90 لاکھ روپے، ایک سے تین سال کی مدت والے262رننگ ڈیفالٹرز سے 2کروڑ38لاکھ روپے وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے۔

ڈیڈڈیفالٹرز کی ایک ماہ سے ڈیڈڈیفالٹرز کی کیٹگری میں ایک ماہ کی مدت والے 2 ہزار588نادہندگان سے 3 کروڑ55لاکھ روپے، دو ماہ کی مدت والے ایک ہزار292نادہندگان سے ایک کروڑ84لاکھ روپے، تین ماہ کی مدت والے933ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ34لاکھ روپے، 4سے6ماہ کی مدت والے1025نادہندگان سے 2کروڑ51لاکھ روپے، 6ماہ سے ایک سال کی مدت والے ایک ہزار108نادہندگان سے 2کروڑ31لاکھ روپے، ایک سے تین سال کی مدت والے668ڈیفالٹرز سے 3کروڑ41لاکھ روپے اور تین سال سے زائد مدت والے306 مستقل نادہندگان سے ایک کروڑ29لاکھ روپے وصول کئے گئے۔