ملتان؛ کمشنر کی ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد تک فوری کمی کی ہدایت

35

ملتان، 17 اکتوبر (اے پی پی ): کمشنر عامر خٹک نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد تک فوری کمی کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے  زیر صدارت ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کرنے بارے اہم اجلاس میں کیا۔ کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں کم کر کے عوام کو براہ راست ریلیف دیا ہے، جو ریلیف حکومت نے دیا،اس کے ثمرات عوام تک پہنچائیں۔انہوں نے سیکرٹری آر ٹی جنرل بس سٹینڈ کو کہا کہ بس سٹینڈ کی حالت زار بہتر بناکر ٹرانسپورٹرز کو سہولت دیں۔

 اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر ،ایڈیشنل کمشنر عبدالجبار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔