میرپورخاص،24اکتوبر(اے پی پی): ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن نے ڈی ایس پی یو ٹی ڈاکٹر محمد موسٰی کے ہمراہ رینج ویلفئیر کمیٹی کی جانب سے فوری ریلیف، میرج ہیلپ اور ریٹائرمنٹ گرانٹ کی مد میں 61 پولیس آفیشلز کو چیک دیے۔
افسرانِ بالا و محکمہ پولیس کی جانب سے ویلفئیر کا کام جاری ہے،پولیس آفیشلز کی ہر ممکن مدد اور مکمل مالی معاونت کی جارہی ہے۔











