میرپورخاص،27 اکتوبر (اے پی پی ): جموں کشمیر پر بھارت کی غاصبانہ قبضے کو 76 برس مکمل ہونے پر دنیا بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی آج کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ھے ۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھارت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے جن پر بھارت مردہ آباد، ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے سمیت دیگر نعرے درج تھے ۔
احتجاجی ریلی کمشنر کامپلیکس سے ہوتے ہوئے گلستان بلدیہ پہنچی تو ریلی میں ہزاروں اسکول بچے اساتذہ شہریوں نے ہاتھوں میں بلیک ڈے کے بینرز اٹھاٸے ریلی میں شرکت کی۔
احتجاجی ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم وجبر کی ذریعے 76 برس سے قابض ھے جس سے بھارت کا مکروع چہرہ پورے دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے. کشمیر سے دنیا آنکھیں نہیں پھیر سکتا، مسٸلے کی حل کیلیے اقوام متحدہ کردار ادا کرے گا۔
احتجاجی ریلی میں ضلع بھر کے افسران اسکول کے طلبا و طالبات، سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی











