میرپورخاص،31اکتوبر(اے پی پی): ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ میرپورخاص ڈویژن میں جو بھی ادارے ہیں وہ مفاد عامہ کو نظر میں رکھتے ہوئے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔
یہ ہدایت انہوں اپنے دفتر میں وڈیو لنک کے ذریعے ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کے افسران سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی ادارے کام کر رہے ہیں ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے دورے بھی جاری رکھے جائیں تاکہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنا کر مفاد عامہ کے لیے کام کر سکیں ۔
اس موقع پر ضلع تھرپارکر اور عمرکوٹ کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع کی بریفنگ دی ۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص ڈویزن فیصل احمد عقیلی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی کو مزید فعال بنائیں تاکہ ان کا فائدہ عوام تک پہنچ سکے۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر علی نواز بھوت ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر جئے رام داس ، ڈی ایم پی پی ایچ آئی جیٹھانند ، ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص غلام رضا کھوسو ، ڈائریکٹر کالجز میر چند اوڈ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔