نارووال،29اکتوبر(اے پی پی):محکمہ سول ڈیفنس کے زیراہتمام جامعہ محمدی مسجدمیں سالانہ دوسری محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کاانعقاد،محفل کی صدارت ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرعاصم ریاض واہلہ نےکی۔
سابق سی ڈی اوریاض احمدواہلہ کے علاوہ پیرسیدشاہدحسین قادری،پیرسیدشبیرحسین قادری،حضرت علامہ غلام مصطفی مجددی،علامہ شبیراحمدقادری،علامہ محمدگلفام اویسی،قاری محمدذیشان عادل ہارونی،حمادہارونی،محمدالطاف،محمدشریف باجوہ،راحت علی اورشبیراحمدنےمحفل میلادمصطفی میں شرکت کی۔
معروف نعت خواں محمدعثمان طاہری،الحاج عمران خالداورقاری محمدنورعالم رضوی نے محفل پاک میں کلام اعلی حضرت پیش کرکے محفل پاک میں روحانی سماں باندھ کرحاضرین میں رقت پیداکردی۔علامہ غلام مصطفی مجددی،قاری محمدشبیرقادری اورعلامہ گلفام اویسی نے محفل پاک میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پرمفصل روشنی ڈالی۔
ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرعاصم ریاض واہلہ نے اس موقع پراستبالیہ خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیارے آقاصلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہی اصل ایمان ہے اوران کی سیرت مبارکہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے جس پر ہم عمل پیراہوکردنیاوآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نےکہاکہ روحانی محافل کے انعقاد سے دلوں کو سکون ملتاہے اورانشاء اللہ تعالی ایسی روحانی محفلوں کے انعقاد کاسلسلہ جاری رکھاجائےگا۔