نوشہرہ ورکاں؛تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو خون عطیہ کرنے کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

11

نوشہرہ ورکاں ،یکم اکتوبر(اے پی پی ): نوشہرہ ورکاں میں تھلیسیمیا کے مریض بچوں کو خون عطیہ کرنے کے لیے شیخ برادری اور اہل شہر کے تعاون سے محلہ چاند کالونی میں شیخ برادری کے اپنے ڈیرہ پر بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جس میں سندس فاونڈیشن کے چیئرمین حاجی سرفراز احمد کی کمانڈ میں انکی ٹیم اور انچارج( سی ٹی ڈی ) گوجرانوالہ ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ بھی بلڈ ڈونیشن کیمپ میں خصوصی طور پر شریک ہوئے اور نوشہرہ ورکاں و گردو نواح سے آئے نوجوانوں نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے جذبہ خدمت انسانیت کے ناطے سے خون دیا ۔

ا س موقع پر شہر کے معززین نے بھی شرکت کی اور نوجوانوں کے جذبے و احساس کی داد دی، اس موقع پر ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کا کہنا ہے کہ کائنات میں انسانی وجود کو اشرف المخلوقات میں شمار کیا جاناایک مسلمہ حقیقت ہے اور کسی بیمار اور ضرورت مند کو خون عطیہ کرنا ایک بڑی اوراہم ترین نیکی ہے۔