نوشہرہ ورکاں؛ربیع الاول کی نسبت سے ڈیرہ راؤ اشتیاق علی خاں پر محفل سماع منعقد

16

نوشہرہ ورکاں، 04 ستمبر( اے پی پی): ربیع الاول کی نسبت سے نوشہرہ ورکاں میں سالانہ محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔ڈیرہ راؤ اشتیاق علی خاں پر محفل سماع منعقد کرانے کی برسوں پرانی روایت عقیدت کی حد تک چلی آ رہی ہے جس میں پاکستان بھر سے معروف قوال شرکت کرتے ہیں جبکہ گزشتہ رات پاکستان کے معروف قوال حاجی انعام اللہ سعید اللہ قوال اور ہمنوا نے  بہترین کلام پیش کر کے مجمع میں شریک افراد سے داد وصول کی اور قوالی کے شائقین نے بھی بھر پور انداز میں شرکت کی اور قوالوں کی خوب حوصلہ افزائی بھی کی۔

محفل سماع میں  مذہبی و سیاسی شخصیات، سول سوسائٹی کے ارکان ، اہل محلہ اور وکلاء شریک تھے۔