نوشہرہ ورکاں؛سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی پاکستان آمد ، استقبال کیلئے مشاورتی میٹنگ کا انعقاد

41

نوشہرہ ورکاں ،یکم اکتوبر(اے پی پی ): سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو پاکستان آمد کے حوالے سے استقبال کے لئے مشاورتی میٹنگ ٹینگو ریسٹورنٹ نوشہرہ ورکاں میں ہوئی۔

 جس کی صدارت سینئر مسلم لیگی رہنما ءاقبال صدیق سدھو سٹی صدرنے کی جبکہ سیٹھ حمزہ منیر یوتھ کوآرڈی نیٹر سابق پی پی 55 حالیہ پی پی 69 نوشہرہ ورکاں، اکبر بٹ صدر یوتھ ونگ نوشہرہ ورکاں، مسلم لیگی رہنما مدثر حسین بٹ، حافظ سفیان سٹی کوآرڈی نیٹر، ناظم ڈوگر سٹی کوآرڈی نیٹر، راجہ آزاد ڈپٹی کوآرڈی نیٹر، شاہزیب اشرف ڈپٹی کوآرڈی نیٹر، سیٹھ اعجاز ڈپٹی کوآرڈی نیٹر، عثمان حیدر ڈپٹی کوآرڈی نیٹر، تنویر گجر ڈپٹی کوآرڈی نیٹر نے شرکت کی اور میاں محمد نواز شریف کے بھرپور استقبال کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔