نوشہرہ ورکاں،05 اکتوبر(اے پی پی):گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں صارفین کو بجلی کی بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے جہاں گیپکو کو خسارے سے نکالنے کے لیے بجلی چوری کی روک تھام کا سلسلہ ایکسین گیپکو محسن علی کی نگرانی اور چاروں ایس ڈی اوز مبشر حسین ،فہد حسین،سکندر ریاض اور رئیس الرحمانکی کمانڈ میں عملہ لائن سٹاف اور سرولنس ٹیمیں دن رات مصروف ہیں ۔ با اثر بجلی چوروں کو شکنجے میں لینے کا سلسلہ جاری ہے اور نوشہرہ ورکاں سٹی ،محلہ رڑوالہ ،کھارا اور پھمہ سراء سے چار بجلی چور دوران چیکنگ پکڑے گئے جن کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ بھاری ڈیٹیکشن بل بھی ڈالے جا رہے ہیں۔
اس حوالے سے ایکسین گیپکو محسن علی کا کہنا ہے کہ بجلی انسانی زندگی میں ایک اہم ترین ضرورت کا حصہ ہے اور اس کا استعمال جائز طریقے سے اپنا کر تمام پاور کمپنیز کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔











