نوشہرہ ورکاں؛ یوم سیاہ پر یکجہتی کشمیر ریلی،شرکاء کے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے

42

نوشہرہ ورکاں، 27 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی زیر قیادت میونسپل کمیٹی تا تھانہ چوک  تک  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی یوم سیاہ کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الا اللہ کے نعرے لگائے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ہر سال 27اکتوبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں،27اکتوبر 1947کو بھارت نے اپنی فوجیں کشمیر میں اتار کر غیر قانونی قبضہ کر لیا جو تاحال قائم ہے ۔ اس دن کے بعد سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ایسا دور شروع ہوا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے ہی یکسر محروم کردیا گیا۔

ریلی میں میونسپل کمیٹی عملہ ، ڈاکٹرز ، اساتذہ ، ریسکیو 1122کے ملازمین اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی ۔