نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چین کے  شہر ارومچی پہنچ گئے

29

ارومچی ۔19اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چین کے  شہر ارومچی پہنچ گئے ہیں۔ ارومچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر  سنکیانگ کے گورنر ایرکن تونیاز ، سی پی سی سنکیانگ کے اسٹینڈنگ ممبر العزت احمت جان  اور چین میں پاکستانی سفارتی حکام نے ان کا استقبال کیا۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے  خارجہ  امورجلیل عباس جیلانی، نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔