نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری

63

لاہور،31اکتوبر  (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری  دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر  و زیراعظم نے کہا کہ شاعر مشرق کے خواب کی تعبیر پانے کے لئے مسلمانان برصغیر نے مل کر جدوجہد کی لیکن اقبال کے خواب کی مکمل تعبیر تب ہی ممکن ہو گی جب ہم بحیثیت قوم ملک کے بہتر مستقبل کے لئے جد وجہد کریں گے۔