ملتان 16، اکتوبر (اے پی پی ):وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ بجلی چوروں کے خلاف مہم میں ایک روز میں 59 افراد پکڑے گئے۔36 نئے مقدمات کا اندراج ہوااور2بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکیاگیا۔بجلی چوروں کوایک لاکھ30ہزاریونٹس چوری کرنے پر60 لاکھ30ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔15اکتوبر 2023ء کو ریجن بھر میں 54گھریلو، 2کمرشل،2زرعی ٹیوب ویل اور ایک صنعتی صارف بجلی چوری میں ملوث پایاگیا۔ ملتان سرکل میں 5بجلی چوروں کو1350000روپے جرمانہ عائد کیااور2مقدمات درج ہوئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 12 صارفین 690000روپے جرمانہ عائد کیا اور12مقدمات کا اندراج ہوا اور2 بجلی چور گرفتار ہوئے۔ وہاڑی سرکل میں 4صارفین کو210000 روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 8صارفین کو530000روپے جرمانہ عائداور7 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 6صارفین کو380000 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں 9صارفین کو210000 روپے جرمانہ عائد اور9مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 2صارفین کو90000 روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں ایک صارف کو30000روپے جرمانہ عائد کیا اورایک مقدمہ درج،خانیوال سرکل میں 12صارفین کو2540000 روپے جرمانہ عائد کیا اورایک ایف آئی آرکا اندراج ہوا۔میپکو علی پورسادات سب ڈویژن کے علاقہ بستی بلوچاں میں سرویلنس ٹیم پر بجلی چور خان محمد یوسف، حافظ خیر محمداور10نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔چیکنگ کے دوران مذکورہ صارفین میٹر ریورس کرکے بجلی چوری کررہے تھے۔ سرویلنس ٹیم کے میٹراُتارنے پر ملزمان نے مارنا پیٹنا شروع کردیا اور میٹرانسپکٹر محمد حنیف کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹے رہے جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ اہل علاقہ کے مداخلت کرنے پر میپکو ٹیم کے ارکان کو رہائی ملی۔زخمی اہلکار کو ٹی ایچ کیو جلال پور پیروالہ منتقل کیاگیا۔ ایس ڈی او علی پور سادات سب ڈویژن کی درخواست پر تھانہ روہیلانوالی میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔رحیم آبادسب ڈویژن صادق آباد کی بستی شمشیر سدوانی کے کچے کے علاقہ میں نادہندگان اوربجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ بستی میں 14گھروں میں صرف 4صارفین میٹر سے بجلی استعمال کررہے تھے جبکہ 10افراد ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ میپکو ٹیم نے بجلی چوری کی روک تھام کے لئے بستی میں نصب 25KVAکا ٹرانسفارمراُتارلیا اور مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں درخواستیں دیدی گئی ہیں۔ دریں اثناء رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف جنوبی پنجاب میں آپریشن جاری ہے۔ ایک روز میں مہم کے دوران2کروڑ17لاکھ60ہزارروپے وصول کرلئے۔ وصولیاں گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی ٹیوب ویل ڈیفالٹرز سے کی گئیں۔