پیرمحل،23اکتوبر(اے پی پی ):وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحت کے فروغ کے لئے انقلابی قدم،تحصیل بھر کے ہسپتالوں میں ہفتہ صحت کا انعقاد کیا گیا،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہیلتھ کیمپ لگادیا گیا، ہفتہ صحت کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ندیم بلوچ نے کیا،ہفتہ صحت 23اکتوبر سے 26اکتوبر تک جاری رہے گا۔
ہیلتھ کیمپ کو 8مختلف مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے، رجسٹریشن کلینیکل ہسٹری بنیادی معائنہ ہیماٹولوجی اور سرجیکل سکریننگ کی جا رہی ہے،پھیپھڑوں کی صحت ٹی بی سکریننگ حاملہ خواتین کا چیک اپ بچوں کی ویکسینیشن اور کونسلنگ اور طبی رہنمائی بھی شامل ہیں ۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کیمپ میں قائم مختلف کائونٹر چیک کئے اور ڈاکٹروں نے کیمپ میں دی جانے والے سہولیات بارے اسسٹنٹ کمشنر کو بریفنگ بھی دیں۔ شہریوں نے صحت کے لئے اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔