وہاڑی، 27 اکتوبر (اے پی پی ): کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ،ریلی ضلع کونسل ہال سے وی چوک تک نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء نے کشمیری مسلمانوں اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں نعرہ بازی کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید آصف شاہ نے کہا کہ آج کا دن پوری دنیا میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ناجائز بھارتی قبضے کے خلاف تمام مسلمان متحد ہیں،آزادی کشمیریوں کا حق، ان کی امنگوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے۔
ممبر پنجاب بار کونسل راؤ شیراز رضا نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقوق دئیے جائیں۔
ریلی میں سرکاری اداروں کے آفیسرز،سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی ۔











