ٹنڈومحمدخان؛ تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم ، 5 افراد شدید زخمی

37

ٹنڈومحمدخان،05اکتوبر (اے پی پی): تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ضلعی سرکاری ہیڈکوارٹر اسپتال  منتقل  کر دیا گیا ہے ۔

 ٹنڈومحمدخان، بدین مین روڈ پر گرڈ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 سوار شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کے نام معلوم نہیں ہوسکے۔ عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار کار حیدرآباد کی جانب سے آرہی تھی جو کہ ٹرک میں جا گھسی جس کے نتیجے میں 5افراد شدید زخمی ہو گئے، ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے ۔