پتوکی؛ لیسکوٹیموں کا پولیس کے ہمراہ آئس فیکٹری پر چھاپہ، ملزم موقع پر گرفتار ،مقدمہ درج

25

پتوکی،14 اکتوبر( اے پی پی ):میگہ روڈ پرآئس فیکٹری پر لیسکو ٹیموں نے ایلیٹ پولیس افسران کے ہمراہ چھاپہ مارا۔لیسکو ایکسین نوید بھٹی کے مطابق چیکنگ کے دوران آئس فیکٹری کے مالک محمد آصف کوبجلی چوری میں ملوث پایا گیا۔

چھاپہ مار ٹیموں میں لاہور،پھولنگر اور پتوکی کے لیسکوافسران ملازمین شامل تھے، پولیس کے مطابق ملزم آصف کوموقع پر گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے اور بجلی ٹرانسفارمر بھی قبضہ میں لے لیاہے۔ آئس فیکٹری کے دو کنکشن تھری فیز میٹرز لگے ہوئے تھے جن میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس لگا ئی گئی تھیں،سائنسی طریقے سے تھری فیز میٹرز میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس لگا کر میٹرز کو کنٹرول کرکے بجلی چوری کی جارہی تھی،ملزم نے بجلی چوری کرکے محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔لیسکو کے مطابق آئس فیکٹری کو بجلی سپلائی معطل کر کے میٹرز اور ٹرانسفارمر قبضہ میں لئے گئے ہیں۔