پشین،23 اکتوبر(اے پی پی): محکمہ صحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نسیم کٹکے زئی کی جانب سے بند خوشدل خان کلی خیرآباد میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فری میڈیکل کیمپ کے دوران محکمہ صحت کے ماہر ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے 300 تین سو مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں،چوں کو حفاظتی ٹیکے اور خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے۔اس موقع پر ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ تشنج سے بچاؤ کے ٹیکے انتہائی مفید ہیں خواتین یہ ٹیکے ضرور لگوائیں۔
علاقہ مکینوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر نسیم کٹکے زئی کے حسن اقدام کو بے حد سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔