چنیوٹ؛پولیس اہلکاروں کیلئے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ مشقوں کا انعقاد

44

 

چنیوٹ،30اکتوبر(اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس، پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لائن چنیوٹ میں پولیس فورس کیلئے ایک روزہ اینٹی رائٹ مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

 ڈسڑکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ عبداللہ احمدنے پولیس لائن چنیوٹ کا وزٹ کیااینٹی رائٹ مشقوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوراٹراور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی پی او نے اینٹی رائٹ دستوں کے سامان کا معائنہ کیا۔ڈی پی او نے اینٹی رائٹ دستوں کی مختلف فارمیشنز کے ڈیمو کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی رائٹ مشقوں کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں مشتعل ہجوم کو قابو کرنا،منتشر کرنااور خود کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔پولیس جوان تندہی سے دل لگا کر اینٹی رائٹ مشقوں کے تمام مراحل سیکھیں۔پولیس فورس کی پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے کیلئے مرحلہ وار تمام فورس کو اینٹی رائٹ کورس کروایا جائے گا۔

ڈی پی او نے پولیس انسٹرکٹرز کو ایس او پیز کے مطابق اینٹی رائٹ مشقیں مکمل کروانے کی ہدایت کی۔