چنیوٹ :ضلع کی عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، صوبائی وزیرصنعت و تجارت ایس ایم تنویر

47

چنیوٹ ،18اکتوبر( اے پی پی ): نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا کہ ضلع چنیوٹ کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں ، مریضوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ بات نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران اپنی گفتگو میں کہی۔ انہوں نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

 اس موقع پر نگران صوبائی وزیر نے ایمرجنسی وارڈ ، سی سی یو وارڈ ، آئی سی یو وارڈ ، ڈائیلسز وارڈ سمیت ہسپتال کا دورہ کیا نگران صوبائی وزیر نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور بہترین سہولیات فراہم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

نگران صوبائی وزیر نے مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال عملہ کے رویہ اور ادویات کی فراہمی متعلق معلومات لیں، انہوں نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی میں مریضوں کو مفت ادویات فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا، ہسپتال میں صفائی ستھرائی مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات پر ایم ایس اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔