ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کا ہیڈ آفس میں آگ لگنے کے واقع کا جائزہ لینے کے لئے جائے وقوعہ کاوزٹ

11

 

ملتان ، اکتوبر)اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کا ہیڈ آفس میں آگ لگنے کے واقع کا جائزہ لینے کے لئے جائے وقوعہ کا وزٹ ،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے سٹور رووم کا جائزہ لیا اور اگ لگنے کے ٹائم دفتر میں موجود سٹاف کو بلوا کر واقع بارے پوچھا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے بر وقت آگ بجھانے اور دفتر کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھنے پر سٹاف کو شاباش دی۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ہدایت  کی کہ اس واقع کی فرانزک  کرائی جائے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے سٹور روم میں آگ لگنے کے واقع کی تحقیقات کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائے اور اس آگ کی وجہ سے ریکارڈ کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلات تیار کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔اتوار کے روز سی سی ٹی وی کی مکمل فوٹیج چیک کی جائے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن غلام فرید بھٹی ہو ہدایت کی کہ سیکورٹی معاملات پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ سیکورٹی کارڈز کو ہدایت کی جائے کہ ایم ڈی اے میں آنے والے تمام لوگوں کی رجسٹر  میں انٹری کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفتر میں حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے۔اس طراح کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی گارڈز اور چوکیداروں کی ٹرینگ کی جائے۔