پاراچنار،22 اکتوبر ( اےپی پی): ڈسٹرکٹ کرم کے اراضی تنازعات کو کاغذات مال کے ریکارڈ کو مدنظر رکھ کر حل کئے جائیں تاکہ کرم میں بھائی چارے کا ماحول پاسکیں ۔
پاراچنار میں نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری ندیم عسکر ،اقرار حسین ، سید حیدر عباس میاں اور بلال خان نےمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرم کے باشندے بھائی بھائی ہیں مگر بعض شدت پسند لوگ اس دھرتی میں حالات خراب کرنے کے لیے مختلف طریقے آزما رہے ہیں اور دھرتی کے امن وامان کو سبوتاژ کرنے کے کوشش کرتے ہیں۔ راہنماؤں نے کہا کہ بعض لوگ ضلع کرم میں آئے روز قتل وغارت کو ہوا دے رہے ہیں جن کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں کرم پاراچنار کے قبائل بھائی بھائی ہیں اور کرم میں نفرت کو ہوا دینے والوں کے نشاندہی کریں۔ ہماری پارٹی کرم سمیت قبائلی علاقوں میں امن بھائی چارے کے لیے اپنے کوششیں مزید تیز کریں گے ۔