ڈیرہ بگٹی ،یکم اکتوبر(اے پی پی ): ڈیرہ بگٹی میں سانحہ مستونگ کی وجہ سے حکومت بلوچستان نے اعلان کیا ہے کہ پورے بلوچستان میں سرکاری سطح پر تین روزہ سوگ منایا جارہا ہے ۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد صاحب نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں اپنے دفتر ،رہائش گاہ اور تمام سرکاری عمارات میں پاکستانی پرچم کو تین دن تک سرنگوں رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ڈیرہ بگٹی کی سرکاری عمارات اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے دفتر اور رہائش گاہ میں پاکستان کے پرچم کو سرنگوں رکھا گیاہے۔