ڈی جی خان؛آئندہ عام انتخابات میں ضلع سے سولہ لاکھ 95 ہزار832 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

10

ڈیرہ غازی خان ،یکم اکتوبر(اے پی پی ): نئی ووٹر لسٹ کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں ضلع ڈیرہ غازی خان سے مجموعی طور پر 16 لاکھ 95 ہزار 832 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔جن میں 7لاکھ 81 ہزار 780 خواتین اور 9 لاکھ 14 ہزار 52 مرد شامل ہیں۔

اس حوالے سے “اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز احمد نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری نئی ووٹر لسٹ کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان میں رجسٹرڈ ووٹرز تعداد 16 لاکھ 95 ہزار 832 ہے جن میں تحصیل کوٹ چھٹہ میں ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 48 ہے، ان میں 2لاکھ 2 ہزار 675 خواتین اور 2 لاکھ 40 ہزار 373 مرد شامل ہیں۔

اس طرح تحصیل ڈیرہ غازی خان میں ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 33 ہزار 371 ہے جن 3 لاکھ 36 ہزار 548 خواتین اور 3 لاکھ 96 ہزار 823 مرد شامل ہیں۔تحصیل تونسہ میں ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار 928 ہے جن میں 1 لاکھ 80 ہزار 121 خواتین اور 2 لاکھ 3 ہزار 807 مرد شامل ہیں۔

تحصیل کوہ سلیمان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 485 ہے جن میں 62 ہزار 436 خواتین اور 73 ہزار 49 مرد شامل ہیں۔