کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا چک نمبر2/10کو ماڈل ویلج بنانے کا حکم

17

ساہیوال، 23 اکتوبر(اے پی پی): کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے چک نمبر2/10Lکو ماڈل ویلج بنانے کا حکم دے دیا۔ گاؤں میں مرکز صحت اور ویٹرنری ڈسپینسری کی سہولت بھی مہیا کی جائے۔‘اب گاؤں چمکیں گے’  پروگرام کے تحت گاؤں کی صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت گاؤں میں ایک فٹ بال میچ کے دوران دیہاتوں کے وفد سے ملاقات میں دی۔

انہوں نے10ہزارافراد پر مشتمل چک نمبر2/10Lمیں دیگر شہری ضرورتیں بھی پوری کرنے کی یقین دھانی کرائی۔