ملتان،31 اکتوبر (اے پی پی):کوریئن ایجنسی کوئیکا کے چیف پریزیڈنٹ جے ہو یون نے وفد کے ہمراہ ایم ڈی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں بارش کے سیزن میں ملتان شہر کے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والےپانی کی نکاسی کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے وفد کو بتایا کہ ملتان کے نشیبی علاقوں میں بارشوں کے دوران نشیبی جگہوں پر پانی جمع ہونے سے مختلف مسائل پیدا ہوتے ہیں۔واسا کی زیادہ تر مشینری ان نشیبی علاقوں کا پانی نکالنے میں مصروف ہو جاتی ہے۔جس کی وجہ سے شہر کے دوسرے علاقے متاثر ہوتے ہیں۔
اجلاس میں تجویز دی گئی ہے کہ ان نشیبی علاقوں میں پانی کو ایک جگہ سٹور کیا جائے اور اس پانی کو پارکس اور گرین بیلٹس میں استعمال کیا جائے ۔اس دوران کوئیکاکے چیف پریزیڈنٹ نے بتایا کہ اس مزکورہ تجویز کردہ منصوبے پر آنے والے تمام تر اخراجات ان کی ایجینسی برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے شہریوں کو سیلابی صورتحال سے بچانے کے لئے مختلف پروجیکٹس زیر غور ہیں۔KOICA اور واسا کی ٹیمیں مختلف تجاویز پر سروے کر رہی ،جس کے بعد حتمی تجویز پر کام جاری کر دیا جائے گا۔