گوجرانوالہ،23اکتوبر(اے پی پی):گیپکو کے ایک اور بڑے ڈیفالٹر رمضان سٹیل فرنس کے مالک امان اللہ کے گھر پر گیپکو اور پولیس کا مشترکہ چھاپہ، چھاپے کے دوران عدم موجودگی پر امان اللہ کا بیٹا احسان اپنے والد کا ضامن ہونے کی حیثیت سے موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔
امان اللہ گیپکو کا 2 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کا ڈیفالٹر ہے۔ڈیفالٹر ہونے پر تحصیلدار ریکوری نے امان اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے، چند روز قبل پولیس ریڈ کے دوران احسان نے اپنے والد کو گرفتاری سے بچانے کیلئے 2 روز میں رقم ادائیگی کی یقین دھانی اور ضمانت دی تھی، ڈیفالٹ رقم کی عدم ادائیگی پر گیپکو اور پولیس نے دوبارہ ریڈ کی اوراس کے ضامن بیٹے کو گرفتار کر لیا اور امان اللہ کی گرفتاری کے لئے بھی پولیس مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔