گھوٹکی، 10 اکتوبر (اے پی پی):گھوٹکی کے علاقے رونتی کچے میں پولیس کی ٹارگیٹیڈ کارروائی،3 ماہ قبل اغوا برائے تاوان کے لئے اوباڑو کے علاقے بگڑا کوری سے اغوا ہونے والا مغوی بازیاب کر لیا گیا۔
ڈی ایس پی اوباڑو قلندر بخش سومرو کے مطابق اوباڑو کھمبڑا تھانوں کی پولیس نفری نے کچے کے علاقے میں ٹارگیٹیڈ کارروائی کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین مقابلے کے بعد تین ماہ قبل اوباڑو کے علاقے بگڑا کوری سے اغوا کئے مغوی قبول کوش کو بازیاب کروالیا گیاہے،اغوا کار مغوی کو سندھ سے پنجاب کے علاقے کراچی کچہ میں منتقل کر رہے تھے اس دوران پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو با حفاظت بازیاب کروا لیا،اغوا کاروں نے مغوی کے ورثاء سے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا اور اغوا کاروں نے مغوی پر تشدد کی ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں تاوان نہ دینے پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔











