ہرنائی،25اکتوبر(اے پی پی ): ہرنائی سبی ریلوے سیکشن بحال ہونے کیبعد سبی سے صبح چلنے والی مسافر ٹرین ہرنائی پہنچ گئ، ٹرین سترہ سال بعد چلائی جا رہی ہے ، جس سے ضلع ہرنائی کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ٹرین دیکھنے کےلئے ہزاروں لوگ اور قبائلی عمائدین استقبال کےلئے ریلوے اسٹیشن پر پہنچ کر ٹرین کا استقبال کیا۔
ضلع ہرنائی کی عوام، زمینداروں، کوئل مائینز کے مالکوں ، تاجروں، قبائلی معتبرین، سیاسی جماعتوں نے ٹرین کی بحالی میں ایف سی بلوچستان کی جانب سے کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ 16فروری 2006 کو دہشت گردوں کی جانب سے ریلوے پلوں کو دھماکہ خیر مواد سے اڑانے کے بعد سبی ہرنائی کے درمیان ریلوے لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہو گئی تھی۔