ہری پور،05اکتوبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ عون حیدرنے غازی کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر غازی فضہ محسن کے نئے آفس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے تحصيل کمپلیکس غازی اور ریسکیو 1122 پر جاری کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دونوں بلڈنگ کو مکمل کر کے عوام کے کام انکی دہلیز پر حل کئے جائیں اور عوامی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
اسسٹنٹ کمشنر غازی فضہ محسن، ٹی ایم او غازی پیر اعظم شاہ،ایس ایچ او غازی مہتاب نذیر،ایڈمن آفیسر محمد بشارت، ٹی او آئی احتشام افضل ،صدر تربیلا پریس کلب غازی ملک فضل کریم، پی اے ٹو اے سی شاہد مشوانی و دیگر سٹاف بھی موجود تھے ۔











