اسلام آباد، 26 اکتوبر(اے پی پی ): یونیورسٹی آف شیرینگل ضلع دیر بالا کے ڈیپارٹمنٹ آف لاء کے 55 طالب علموں نے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں ان کو انتخابی قوانین کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر سید آصف حسین اور ظفر اقبال حسین، ڈی جی لاء محمد ارشد سمیت الیکشن کمیشن کے لاء ونگ کےسینئر افسران نے مہمان طالب علموں کو بریفنگ دی اور سوالات کے جوابات دیئے۔