اوکاڑہ؛ کم عمر ڈرائیوروں، بغیر لائسنس گاڑی و موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری

27

 

اوکاڑہ ،20 نومبر( اے پی پی ): ڈی ایس پی سٹی سرکل مہر محمد یوسف کی جانب سے بلا امتیاز کم عمر ڈرائیوروں اور بغیر لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران پولیس نے63 کم عمر ڈرائیوروں جبکہ 3 بغیر لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

ڈی ایس پی سٹی سرکل مہر محمد یوسف نے والدین کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ کم عمر ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کی صورت میں آپ کے بچے کا مستقبل مکمل تاریک ہو جائے گا، لہٰذا ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پابندی پر عمل پیراہو کر اپنی اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔