خانیوال،21 نومبر(اے پی پی ):پنجاب سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر لاہور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت خانیوال میں انٹر تحصیل ٹیبل ٹینس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھرکے سینکڑوں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔خواتین کے مقابلوں میں خانیوال نے پہلی، کبیر والا نے دوسری اور جہانیاں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مہمان خصوصی انجم بشیر احمد نے بہترین کار کردگی پر کھلاڑیوں کوچز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا کہ انہوں نے بچوں کی بہترین ٹریننگ کی ہے ۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ دلوائیں تاکہ معاشرتی برائیوں سے بچ کر صحت مندانہ زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خانیوال محمد حفیظ خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو بہترین انتظامات اور کامیاب ایونٹ منعقد کروانے پر مبارک باد دی۔
آخر میں انجم بشیراحمد نےڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالحفیظ خان ،چئیرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن رانا معین الدین کے ہمراہ کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، شیلڈز اور سپورٹس کٹس تقسیم کیں-