سرگودھا؛میڑک کے دوسرے سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان

144

سرگودھا، 18 نومبر(اے پی پی):تعلیمی بورڈ سرگودہا نے میڑک کے دوسرے سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

امتحان میں کل 7382 امیدوارں نے حصہ لیا جن میں 4072 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب55.16  فیصد رہا۔سیکرٹری تعلیمی بورڈ ابو الحسن نقوی نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر نتیجہ آن لائن کیا،اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی بھی ہمراہ تھے۔