ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بارش کا بھی امکان

36

اسلام آباد،29نومبر(اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم رات کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت  کے مطابق لہہ منفی 05 ، اسکردو منفی 03، قلات منفی 02 اور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔