نارووال،20،نومبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے نارووال کے متوقع دورہ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضاکی زیر صدارت تمام محکموں کے افسران کااجلاس ہوا ۔
اے ڈی سی آرشوکت عظیم،اے ڈی سی جی حافظ عرفان حمید،اسسٹنٹ کمشنرفاروق اعظم،خضرظہورگورائیہ سمیت دیگرافسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ سے قبل ضلعی سطح پر انتظامات مکمل کرنے کی بابت تمام محکموں کے افسران کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔